Samsung has officially delayed the Galaxy Fold globally

سام سنگ نے گلیکسی فولڈ کی عالمی مارکیٹ میں لانچ کو باضابطہ طور پر موخر کر دیا

آج صبح سے ہی خبریں گرم تھیں کہ سام سنگ نے چین میں 24 اور26 اپریل کو گلیکسی فولڈ کے لانچ کی تقریب کو منسوخ کر دیا ہے۔کچھ دیر بعد ہی سام سنگ نے باضابط طور پر تصدیق کر دی کہ گلیکسی فولڈ کی عالمی مارکیٹ میں لانچنگ کوچند ہفتوں کےلیے موخر کر دیا گیا ہے۔
پچھلے ہفتے ہی گلیکسی فولڈ کے ڈسپلے  کی خرابی کی خبریں  آئیں تھیں۔ یہ خرابی دو طرح کی  ہے۔ایک تو  اس فون کے ڈسپلے اور فولڈنگ میکنزم میں خرابی ہے اور دوسرا  یہ ڈسپلے صارفین کے اس پر موجود حفاظتی فلم اتارنے کی وجہ سے بھی خراب ہوا ہے، صارفین نے یہ فلم دیگر فون کی حفاظتی سکرین سمجھ کر اتار دی ، جس سے ڈسپلے خراب ہو گیا۔

سام سنگ کے باضابطہ بیان کے مطابق انہوں نے وضاحت دی ہے کہ اب کمپنی کو معلوم ہوا ہے کہ گلیکسی فولڈ میں میں مزید بہتریوں کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو ممکنہ حد تک بہترین تجربہ فراہم کیا جائے ۔سام سنگ نے اس فون کی نئی تاریخِ اجرا کا اعلان نہیں کیا   لیکن کہا ہے کہ یہ اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائےگا۔
لگتا ہے اب سام سنگ کوشش کرےگا کہ صارفین کسی طرح اس کی حفاظتی فلم کو نہ اتار سکیں اور ساتھ ہی فون کی  سکرین کی  حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

سام سنگ گلیکسی فولڈ کو 26 اپریل کو امریکا، چین اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک میں  پیش کیے جانا تھا۔ اندازہ ہے کہ فون  کی نئی  تاریخ اجرا کی تاریخ ایک دو ماہ بعد ہی ہوگی۔
ہواوے کا فولڈ ایبل میٹ ایکس جون میں لانچ کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فون میں بھی کوئی خرابی سامنے آئی ہے، اس لیے اس کی تاریخ اجراء بھی ستمبر تک موخر ہو سکتی ہے۔ہواوے نے سام سنگ کی طرح فون کے اجراء کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ دونوں کمپنیوں میں سے کون پہلے اپنا فولڈ ایبل فون  پیش کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 22 اپریل 2019

Share On Whatsapp