YouTube Music is free on Google Home, if you don't mind ads

یوٹیوب میوزک اب اشتہارات کے ساتھ گوگل ہوم سپیکر پر مفت ہو گا

اشتہارات کی سپورٹ کے ساتھ یوٹیوب میوزک سروس کو گوگل  ہوم  سپیکر اور گوگل اسسٹنٹ کے حامل دیگر  سمارٹ سپیکرز  پر مفت میں پیش  کر دیا گیا ہے۔
اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اکاؤنٹ سیٹنگ میں سروسز پر ٹیپ کر کے میوزک کو منتخب کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد ڈیفالٹ میوزک سروس کے طور پر یوٹیوب میوزک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد صارفین Hey Google کی کمانڈ سے کسی بھی قسم کا میوزک سن سکیں گے۔ یاد رہے کہ  اشتہارات کے  ساتھ اس سروس میں صارفین مخصوص گلوکاروں کے مخصوص گانے یا البم نہیں سن  سکیں بلکہ وہ گوگل کو میوزک کی قسم  پلے کرنے کی کمانڈ دے سکیں گے۔
مخصوص گلوکاروں کے مخصوص گانے یا البم سننے کے لیے صارفین کو یوٹیوب میوزک کی پریمیم سروس میں سبسکرائب کران پڑےگا۔
اشتہارات کے ساتھ مفت میوزک سروس پیش کر کے گوگل  سمارٹ سپیکرز پر  سپوٹیفائی اور پینڈورا کی مفت پیش کش  کے مقابلے پر آگیا ہے۔ سمارٹ سپیکرز کے علاوہ گوگل نے اپنی اس سروس کو گوگل اینڈروئیڈ  کلاک ایپ کے لیے جاری کیا ہے۔ میوزک سروس کو بڑھانے کے لیے گوگل مزید شراکت داروں کے ساتھ بھی شراکت داری کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 اپریل 2019

Share On Whatsapp