Instagram might soon hide the Like count from your posts

انسٹاگرام پوسٹ کے لائکس کی تعداد معلوم نہیں ہو سکے گی، مشہور شخصیات کی کمائی بند ہو سکتی ہے

اب آپ کی انسٹاگرام پوسٹ پر لائکس کی تعداد دوسرے صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔ فیس بک کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام گرام نے  ایپ کا جو نیا پروٹو ٹائپ ڈیزائن کیاہے ، اس میں آپ کی پوسٹ کے لائکس کی تعداد کو چھپا دیا گیاہے۔
یہ معلومات ایپ کی ریورس انجینئرنگ کی ماہر جین وونگ نے دی ہیں۔ انہیں یہ معلومات ایپ کے  اینڈروئیڈ ورژن  کے سورس کوڈ میں ملی ہیں ۔موجودہ ڈیزائن کے برعکس نئے ڈیزائن میں دوسرے صارفین آپ کی پوسٹ کے لائکس کی تعداد نہیں دیکھ سکیں گے لیکن یہ آپ کے لیے دستیاب ہونگے۔

پوسٹ کےلائکس کی تعداد چھپا کر  انسٹاگرام چاہتا ہے  کہ صارفین پوسٹ کے لائکس کی طرف توجہ دینے کی بجائے ،اس کے مواد کی طرف توجہ دیں۔
انسٹاگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس فیچر کے تجربات نہیں کر رہے  لیکن وہ ایسے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں، جس سے صارفین پر سے پریشر کو کم کیا جائے ۔
اگر یہ فیچر ایپ کیشن میں فعال ہو جاتا ہے تو اس سے ایسے  صارفین کو کوئی فرق نہیں پڑے گا جن کے لیے لائکس کی تعداد بس ایک عدد ہوتا ہے  ، ہاں اس سے انسٹاگرام کی مشہور شخصیات ضرور ناخوش ہونگی، کیونکہ وہ انسٹاگرام  پر پوسٹ کے لائکس  اور اپنے فالورز کی تعداد کی بنیاد پر ہی پیسے کماتی ہیں۔
[short][show_embed_tweet 4912][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 19 اپریل 2019

Share On Whatsapp