Facebook AI turns real people into controllable game characters

فیس بک مصنوعی ذہانت نے حقیقی افراد کو کنٹرول ایبل گیم کیریکٹرز میں تبدیل کر دیا

فیس بک کی اے آئی ریسرچ ٹیم نے  ایک مصنوعی ذہانت کا سسٹم تخلیق کیا ہے، جسے Vid2Game کا نام دیا گیا ہے۔یہ مصنوعی ذہانت  حقیقی لوگوں کی ویڈیو سے  پلے ایبل کیریکٹر اخذ کرسکتی ہے۔ جس سے 80 کی دہائی کی فل موشن ویڈیو گیمز ، جیسے نائٹ ٹریپ ، کے ہائی ٹیک ورژن تیار کیے جا سکتے ہیں۔اس میں نیورل نیٹ ورک کسی بھی ویڈیو میں لوگوں کی مخصوص حرکات کا تجزیہ کرتے ہیں اور کسی بھی ماحول میں  کردار اور ایکشن  تخلیق  کرتے ہیں۔
اس کے بعد انہیں جوائے سٹک سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ٹیم نے اس  کے لیے Pose2Pose اور Pose2Frame نیورل نیٹ ورکس کا استعمال کیا ہے۔ اس میں پہلے ایک ویڈیو Pose2Pose نیورل نیٹ ورک میں فیڈ کی جاتی ہے۔ اسے مخصوص حرکات جیسے رقص، ٹینس کھیلنے  یا تلواربازی  کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سسٹم  افراد کی حرکات  کا  اُن کے پس منظر کے مطابق  تجزیہ کرتا ہے  اور انہیں الگ کرتا ہے۔ اس کے بعد Pose2Frame اس شخص کو ان کے سائے اور ہاتھ میں پکڑی چیزوں  کے ساتھ دیکھتا ہے اور انہیں ایک نئے منظر میں ڈال دیتا ہے۔ اس کے بعد ان افراد کی حرکات کو جوائے سٹک یا کی بورڈ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔اس سسٹم کی کسی بھی سرگرمی کی مختصر ویڈیو سے ٹریننگ کی جا سکتی ہے۔
فیس بک کی Vid2Game اے آئی سے صارفین خود کو یا اپنی پسندیدہ شخصیات  کو  مختلف کرداروں میں ڈھال کر گیم ڈویلپ کر سکیں گے۔
[short][show_tech_video 385][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 19 اپریل 2019

Share On Whatsapp