Student used ‘USB Killer’ device to destroy $58,000 worth of college computers

82 لاکھ روپے کے کمپیوٹر خراب کرنے والے بھارتی طالب علم کو 10 سال قید ساڑھے تین کروڑ جرمانہ

البانی، نیویارک کے کالج آف سینٹ روز کے ایک سابقہ طالب علم کو کالج کے ہزاروں ڈالر مالیت کے کمپیوٹر خراب کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس طالب علم  نے ایک یو ایس بی ڈیوائس کی مدد سے کالج کے کمپیوٹروں کو خراب کیا تھا۔  یہ یو ایس بی ڈیوائس اس طرح سے ڈیزائن کی گئی تھی کہ  فوری طور پر زیادہ پاور سپلائی سے کمپیوٹر کا سرکٹ ہی اڑا دے۔
ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس، ایف بی آئی اور البانی پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے بتایا کہ وشواناتھ اکوتھوٹا  کالج آف سینٹ روز کے سابق طالب علم ہیں۔
اُن پر کالج کے 58 ہزار ڈالر مالیت کے کمپیوٹر خراب کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔وشواناتھ کو 10 سال جیل میں گزارنے پڑیں گے۔ جیل کے رہائی کے بعد 3 سال تک اُن کی نگرانی کی جائے گی۔ انہیں 2 لاکھ 50 ہزا ر ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
وشواناتھ کو 22 فروری کو شمالی کیرولائنا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے ایک ہفتے پہلے ہی وہ ایک  یو ایس بی کِلر (USB Killer) ڈیوائس سے سینٹ روز کے 66 کمپیوٹر کو خراب کر گئے  تھے۔
اس طرح کی ڈیوائسز انٹرنیٹ پر آزادانہ خریدی جا سکتی ہیں۔ یہ ڈیوائسز کمپیوٹر پر  اتنا زیادہ لوڈ  بڑھاتی ہیں کہ وہ کریشن  ہو جاتا ہے۔
27سالہ وشواناتھ نے  کالج کے کمپیوٹر خراب کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی بنائی ، جس میں وہ کہہ رہے کہ اب  میں اسے قتل کر رہا ہوں۔ اس لیے کہا  جا سکتا ہے کہ حکام نے وشواناتھ کو ناقابل تردید شواہد کی بنا کر سزا سنائی ہے۔
وشواناتھ نے 58,471 ڈالر مالیت کے کمپیوٹر خراب کیے تھے۔ انہوں نے اپنی سزا کے ساتھ کالج کو اس نقصان کی تلافی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
وشواناتھ کا تعلق بھارت سے ہے۔ وہ ویزہ پر امریکا میں ہے۔ وہ سینٹ روز سے 2017 میں بزنس میں ماسٹر ڈگری لے چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp