Firefox Addon to take Facebook Post Screenshot with Comments, Replies

فیس بک پوسٹ کا تمام کمنٹس اور رپلائیز کے ساتھ سکرین شاٹ لینے کے لیے زبردست فائرفاکس ایڈون

فیس بک پوسٹ سکرین شاٹ ایک اوپن سورس فائر فاکس ایکسٹینشن ہے۔اسے انسٹال کرنے کےبعد کسی  بھی فیس بک پوسٹ کا  تمام کمنٹس اور رپلائیز کے ساتھ سکرین شاٹ لینا کافی آسان ہوجاتا ہے۔اس کے بغیر سکرین شاٹ لینے کے لیے صارفین کو پہلے تمام  کمنٹس اور اُن کے رپلائی ظاہر کرنے پڑتے ہیں جبکہ اس ایکسٹینشن کے انسٹال کرنے کے بعد صارفین کو  پوسٹ کے  ڈراپ ڈاؤن مینو  سے  Save Screenshot کا آپشن منتخب کرنا پڑے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ سکرین شاٹ میں صرف پوسٹ اور ٹیکسٹ ہی نظر آئے، صارفین کےنام یا پروفائل فوٹو نظر نہ آئیں تو آپ مینو سے Save anonymous screenshot کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس ایکسٹینشن سے پیج، گروپ اور صارفین کی ٹائم لائن پر موجود پوسٹس کے سکرین شاٹ لیے جا سکتے ہیں۔
صارفین یہاں کلک کر کے اسے سورس کوڈ سے انسٹال کر سکتے ہیں  یا یہاں کلک کرکے فائر فاکس ایڈون سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp