Apple pledges to donate for Notre Dame restorations

ایپل نے نوٹرے ڈیم کی بحالی کے لیے عطیہ دینے کا وعدہ کر لیا

سوموار کی رات کو ساری دنیا کی نظریں پیرس،فرانس  پر جمی ہوئی تھیں جہاں کیتھڈرل نوٹرے ڈیم آتشزدگی کی لپیٹ میں تھا۔ آگ نے نوٹرے ڈیم  کو شدید نقصان  پہنچا یا، جس سے چھت  کا مخروطی ڈھانچہ گر گیا۔
اس واقعے کے بعد بہت سی کمپنیوں نے نوٹرے ڈیم کی بحالی کے لیے کئی ملین کے عطیات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ایپل کے سی ای او ٹم  کک نے بھی ٹوئٹ میں اس یادگار کی بحالی کے لیے  مالی عطیہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔تاہم ٹم کک نے واضح نہیں کیا کہ وہ اس سلسلے میں کتنی رقم عطیہ کریں گے۔

ایپل چاہیے تو اس سلسلے میں تھری ڈی میپنگ انجینئر کی خدمات فراہم کر سکتی ہے، جو ایپل میپس کی بہتری کے لیے کئی سالوں سے  کام کر رہے ہیں۔
نوٹرے ڈیم میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد صرف فرانسیسی کمپنیوں نے 600 ملین یورو عطیات کے وعدے کیے ہیں۔ جن کمپنیوں نے عطیات کے وعدے کیے ہیں، ان میں ٹوٹل اور لوریل   شامل ہیں۔ کمپنیوں کے علاوہ  لوئی وٹن، گوچی اور وائی ایس ایل برانڈ کے مالکان نے بھی عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔
ابھی تک ایپل وہ بڑی  غیر فرانسیسی کمپنی ہے جس نے نوٹرے ڈیم کی بحالی کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیاہے۔
[short][show_embed_tweet 4876][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 17 اپریل 2019

Share On Whatsapp