How to activate Facebook Messenger’s new dark mode, no emoji required

فیس بک میسنجر میں نیا ڈارک موڈ ایکٹیویٹ کرنا ہوا بہت آسان

مارچ میں فیس بک نے میسنجر میں ڈارک موڈ کے تجربات شروع کیے تھے۔تجربات کے دوران صارفین اپنے کسی بھی دوست کو چیٹ میں  ہلال کی ایموجی  بھیج کر اس فیچر کو ایکٹیویٹ کر سکتے تھے۔تجربات کے  ایک ماہ بعد  یہ فیچر تمام صارفین کے لیےجاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیچر کو اب صرف ایک ٹوگل  سےا یکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اب میسنجر میں ڈارک موڈ  ایکٹیویٹ کرنا چاہتے ہیں تو  ایپ میں اپنے پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔ اس سے آپ کی ترجیحات اور سیٹنگ آپشنز سامنے  آ جائیں گے۔ یہاں سامنے موجود ٹوگل کو سوئچ کر کے ڈارک موڈ کو آن کیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر کا اعلان آج ہی کیا گیا ہے۔ اسے ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ فیچر ابھی تک آپ کے میسنجر میں نہیں آیا تو اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں اور اگر پھر بھی نہ آئے تو چند دن  انتظار کر لیں، جس کے بعد آپ اسے استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 اپریل 2019

Share On Whatsapp