Facebook tests merging its News Feed and Stories into a single interface

فیس بک نیوز فیڈ اور سٹوریز کو ایک ہی انٹرفیس میں ضم کرنے کے تجربات کررہا ہے

فیس بک اپنی ایپلی کیشن کے لیے ایک نئے انٹرفیس  کے تجربات کر رہا ہے۔ نئے انٹرفیس میں نیوز فیڈ اور سٹوریز کے فیچر کو ایک سنگل فیڈ میں یکجا کر دیا گیا ہے، جسے آپ انسٹاگرام یا سنیپ چیٹ سٹوریز کی طرح ٹیپ کرکے استعمال کر سکتے ہیں۔اس فیچر کے بارے میں  سب سے پہلے ایپ ریسرچر جین منچون وونگ نے خبر دی۔ انہیں یہ فیچر فیس بک اینڈروئیڈ ایپ میں ملاہے اور یہ فی الحال ڈس ایبل ہے۔
اس نئے انٹرفیس میں صارفین کو سٹوریز اور نیو ز فیڈ، بشمول ٹیکسٹ پوسٹ، تصاویر، ویڈیوز اور سپانسر پوسٹس، ایک ہی جگہ  نظر آئیں گی۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس فیچر کا ابھی تک عوامی سطح پر تجربہ نہیں کر رہے، اس لیے ابھی اس فیچر کے صارفین کے لیے جاری ہونے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
فیس بک نے 2017ء میں سٹوریز فیچر کو متعارف کرایا تھا۔ فیس بک کو امید تھی کہ نیا فیچر 2019ء میں  مقبولیت میں نیوز فیڈ کو پیچھے چھوڑ دے گا تاہم سٹوریز کے صارفین کی تعداد ابھی تک کمپنی کی توقع کے مطابق نہیں۔ پچھلے ستمبر میں کمپنی نے بتایا تھا کہ فیس بک اور میسنجر سٹوریز کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 300 ملین ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 اپریل 2019

Share On Whatsapp