These British cows got access to 5G before most people

برطانوی گائیں سب سے پہلے فائیو جی استعمال کریں گی

فائیو جی ڈیوائسز  منظر عام پر آنا شروع ہو چکی ہیں۔ موبائل کیرئیر بھی تیزی  فائیو جی نیٹ ورک کی تنصیب کا کام کر رہے ہیں ۔ ماہرین بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ فائیو جی  ڈیوائسز کےانسانی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔ انہیں سیلف ڈرائیونگ کاروں میں بھی نصب کیا جائے گاور صارفین اس سے بھاری بھر کم فلمیں تیزی سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ لیکن ہم فائیو جی کے  انسانوں پر اثرات سے پہلے ہی یہ معلوم کر چکے ہونگے کہ اس ٹیکنالوجی کا گایوں پر کیا اثر ہوتا ہے۔

جنوب مغربی انگلینڈ میں ایک ڈیری فارم کی 50 گایوں کو ہائی سپیڈ سمارٹ کالر پہنائے گئے ہیں۔ یہ سمارٹ کالر دودھ نکالنے کے روبوٹک سسٹم کو کنٹرول کریں گے۔ اس طرح سے فائیو جی  کا زراعت میں متوقع مستقبل بھی معلوم ہو جائے گا اور سسکو سسٹمز انکارپوریشن کے دیہی نیٹ ورک کے ٹرائل بھی ہو جائیں گے۔اس ٹیکنالوجی سے دیکھا جائے گا کہ فائیو جی نیٹ ورک دیہی براڈ بینڈ کنکشن سے کتنا زیادہ تیز رفتار ہے۔ گایوں کو بندھا سمارٹ کالر مِلک مشین سے مربوط ہوگا اور گایوں کے  مِلکنگ  اسٹیشن پہنچنے پر مشین کو پمپ چلانے کےلیے الرٹ کرےگا۔
جانوروں کی نگرانی کے لیے کنکٹڈ ڈیوائسز کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم زراعت کے شعبے میں اس سے جدید ٹیکنالوجی دیکھ چکے ہیں۔ فائیو جی کی آمد سے ان ایپلی کیشنز کی رفتار میں زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 14 اپریل 2019

Share On Whatsapp