Microsoft webmail breach exposed email addresses and subject lines

مائیکروسافٹ ویب میل کے ای میل ایڈریسز اور ای میلز کے عنوانات افشا ہوگئے

اگر آپ مائیکروسافٹ کی  ای میل سروسز کو استعمال کرتے ہیں تو اپنے  اکاؤنٹ کے حوالے سے محتاط رہیں۔ بہتر ہے فوراً ہی اپنا پاس ورڈ بدل لیں۔ مائیکروسافٹ نے  تصدیق کی ہے کہ کچھ سائبر مجرموں نے محدود تعداد میں ای میل ایڈریسز ، ای میل کے عنوانات  اور کسٹم فولڈرز تک رسائی حاصل کی ہے۔ یہ کاروائی 1 جنوری سے 28 جنوری کے درمیان ہوئی ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے  کہ مجرموں نے  کمپنی کی کسٹمر کئیر سپورٹ کے  ایک ترجمان    کے   لاگ اِن سے ای میلز اور عنوانات تک رسائی حاصل کی۔
اس کاروائی میں مجرم  ای میلز کے  اصل  پیغام یعنی باڈی ٹیکسٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  کاروائی میں کتنے اور کونسے ممالک کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ ان میں سے کچھ  صارفین کا تعلق یورپی یونین ہے ۔اس کاروائی میں مائیکروسافٹ کے انٹرپرائز کسٹمر متاثر نہیں ہوئے ہیں ۔
مائیکروسافٹ پرانے ہاٹ میل اور ایم ایس این ای میل ایڈریسز سے صارفین کو آؤٹ لک  ڈاٹ کام   پر ای میل سروسز فراہم کرتا ہے۔بظاہر حالیہ کاروائی سے مجرم صارفین کے ای میل ایڈریسز کو بس سپام بھیجنے کے لیے ہی استعمال کر سکتے ہیں  لیکن  صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے یہ کمپنی کی کوتاہی ضرور ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 14 اپریل 2019

Share On Whatsapp