Disney+ app  launching on November 12th

ڈزنی پلس ایپ 12 نومبر کو جاری کی جائے گی

2017ء کے خزان میں ڈزنی نے اعلان کیا تھا کہ  وہ اپنی سبسکرپشن بیسڈ سٹریمنگ سروس شروع کریں گے۔ پچھلے سال ڈزنی نے اس سروس کے نام ”ڈزنی پلس“ کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ سروس 2019ء کے آخر میں شروع ہوگی۔  آج اس  حوالے سے مزید معلومات سامنے آئیں ہیں۔
ڈزنی پلس کی ماہانہ فیس 6.99 ڈالر ماہانہ یا 69.99 ڈالر سالانہ ہوگی۔ اس سرو س    کو 12 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔  ڈزنی کا کہنا ہے کہ اس کے صارفین سبسکرپشن کے عرصے کے دوران  کانٹنٹ  آن لائن دیکھنے کے ساتھ ساتھ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔
یہ فیچر نیٹ فلیکس نے چند سال پہلے متعارف کرایا ہے، جسے ڈزنی پلس میں پہلے دن ہی پیش کیا جائےگا۔ڈزنی پلس 4Kاور ایچ ڈی آر ویڈیو  کو بھی سپورٹ کرےگا۔
ڈزنی کا کہنا ہے کہ مشہور زمانہ کیپٹن مارول   پہلے دن ہی ڈزنی پلس پر پیش کی جائے گی۔ کمپنی کا کہناہے کہ کار موویز کی تمام  فلمیں بھی ڈزنی پلس پر ہونگی۔ ڈزنی اس سروس کے لیے خاص طور پر خود ہی کئی فلمیں بھی بنا رہا ہے۔نیشنل جیوگرافک کے بہت سے شوز بھی پہلے دن ڈزنی پلس پر پیش کیے جائیں گے، ان میں دو نئے شو صرف ڈزنی پلس کے لیے ہونگے۔
اس سروس میں ڈزنی چینل کانٹینٹ  کی 5000  قسطیں اور 100 فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔ ڈزنی پلس پر صارفین  کو Pixar لائبریری اور سٹار وار  کی تمام فلمیں ملیں گے۔ 5سال بعد  ڈزنی پلس پر 50 سے زیادہ اوریجنل سیریز، 10 ہزار سے زیادہ پچھلی قسطیں اور 500 سےزیادہ فلمیں ہونگی۔جب سروس لانچ ہوگی تو اس پر دی سیمپسن کو بھی دکھایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 اپریل 2019

Share On Whatsapp