Samsung Galaxy Fold: You can now pre-order your pre-order

اب آپ سام سنگ گلیکسی فولڈ کے ”پری آرڈر کے پری آرڈر“ دے سکتے ہیں

اس سال سام سنگ کا سب سے بڑا اعلان  گلیکسی ایس 10  نہیں  بلکہ گلیکسی فولڈ ہے۔ 1980 ڈالر قیمت ہونے کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس فون کو خریدنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس فون کو 26 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ سوموار 15 اپریل سے اس فون کے  پری آرڈر شروع ہو جائیں گے۔ سام سنگ  گلیکسی فولڈ کو محدود تعداد میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس لیے سام سنگ چاہتا ہے کہ  پری آرڈر کی لائن میں بھی صارفین اپنے لیے جگہ بک کر لیں۔
یعنی تیکنیکی طور پر اب  آپ گلیکسی فولڈ خریدنے کے لیے پری آرڈر کے  لیے بھی پری آرڈر کر سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے صارفین کو ابھی رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی۔
سام سنگ گلیکسی فولڈ میں دو ڈسپلے ہونگے۔ فولڈ ہونے کی صورت میں اس کا بڑا ڈسپلے اندر چھپ جائے گا جبکہ باہر 4.6 انچ کا ڈسپلے ہوگا، جس پر صارفین میسجنگ اور فوٹوگرافی کر سکیں گے۔فولڈ نہ ہونے پر  اس کے ڈسپلے سائز 7.3 انچ ہوگا۔ اس فون کا ہارڈ وئیر گلیکسی ایس 10 پلس سے کچھ بہتر ہے۔

اس میں سنیپ ڈریگن 855 یا ایگزینوس 9820 چپ سیٹ، 12 جی بی ریم اور 6 کیمرے ہونگے۔ گلیکسی فولڈ کے ساتھ ایس پین بھی فراہم کیا جائے گا۔ سام سنگ گلیکسی فولڈ سے سمارٹ فون کے ڈیزائن میں ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی گلیکسی ایس 10 فائیو جی کے پری آرڈر بھی شروع کر دیں گے۔ یہ فون گلیکسی ایس 10 پلس سے بڑا ہوگا اورمارکیٹ میں پہلا فائیو جی فون ہوگا۔ اس فون کا ڈسپلے 6.7 انچ کا ہوگا۔
ا س میں سنیپ ڈریگن 855 یا ایگزینو 9820 چپ سیٹ،  8 جی بی ریم اور 256 جی بی / 512 جی بی  انٹرنل سٹوریج  ہوگی۔اس فون کے فرنٹ پر اے آر اور ویڈیو فیچر کے لیے اضافی ڈیپتھ سنسنگ کیمرہ ہوگا۔
فائیو جی میں نظریاتی طور پرانٹرنیٹ کی سپیڈ  10 جی بی پی ایس تک ہو سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے اس کی کوریج  محدود علاقوں میں ہی ہے۔
سام سنگ گلیکسی فولڈ کو یہاں کلک کرکے ریزرو کرایا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 اپریل 2019

Share On Whatsapp