Skype adds screen sharing to its iOS and Android apps

سکائپ نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپس میں سکرین شیئرنگ کا فیچر شامل کر دیا

سکائپ نے اپنی ویب سروسز کو بہتر بنانے کے بعد موبائل  ایپس میں بھی نئے فیچر شامل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ سکائپ نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز میں سکرین شیئرنگ کا فیچر شامل کیا ہے۔ اس فیچر کو متعارف کرانے سے پہلے سکائپ نے  کچھ دوسرے اہم فیچرز،  جیسے  کال کے دوران پس منظر دھندلا کرنا اورگروپ کال میں شرکا کی تعداد کو 25 سے بڑھا کر 50 کرنا ، بھی  متعارف کرائے ہیں۔
اس سے پہلے  صارفین تھرڈ پارٹی ایپس سے سکرین شیئرنگ کرتے تھے لیکن اب  سکائپ کے صارفین  ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی سکرین شیئرنگ کر سکیں گے۔سکائپ کا یہ فیچر  سکائپ انسائیڈرز یا  بِیٹا(beta) ٹیسٹر کے لیے دستیاب ہے۔ تجربات کی کامیابی کے بعد اس فیچر کو ایک ماہ سے پہلے ہی  تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 اپریل 2019

Share On Whatsapp