Recycling robot can sort paper and plastic by touch

ری سائیکلنگ روبوٹ چُھو کر کاغذ اور پلاسٹک میں فرق کر سکتا ہے

ری سائیکلنگ کے کام کے دوران کاغذ اور پلاسٹک کو الگ الگ کرنا یکسانیت کے باعث  ایک اکتا دینے والا کام ہے۔اس سے پہلے تو روبوٹ چُھونے کی حس نہ ہونے کے باعث  اشیا کو الگ الگ نہیں کر سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ ایم آئی ٹی  سی ایس اے آئی ایل (کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری)  نے روبوٹس کو چُھونے کی صلاحیت دے دی  ہے۔ ایم آئی ٹی سی ایس اے آئی ایل کے ماہرین نے  رو سائیکل (RoCycle) کے نام سے ایک ری سائیکلنگ روبوٹ پیش کیا ہے۔
اس  روبوٹ کے ہاتھوں میں لگے پریشر  سنسر  کاغذ اور پلاسٹک میں فرق کر سکتے ہیں۔ یہ روبوٹ دیکھتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں موجود چیز آسانی سے مڑ  جانے والا کاغذ ہے یا سخت پلاسٹک  ہے۔ اس کے سنسر ایصالی  (conductive) بھی ہیں، اس لیے یہ دھات کی موجودگی کا پتا بھی چلا لیتا ہے۔
اس روبوٹ نے تجربات کے دوران 85 فیصد درستی کے کاغذوں کا پتا چلایا جبکہ ترسیلی پٹے (conveyor belt) پر  اس نے 63 فیصد درستی سے کام کیا۔  اس روبوٹ کو فی الحال  ری سائیکلنگ پلانٹ میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ماہرین اس روبوٹ میں کیمرہ لگا کر اس کی کارکردگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔
[short][show_tech_video 383][/short]

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 اپریل 2019

Share On Whatsapp