Samsung Galaxy A80 official with rotating pop-up camera for 48MP selfies

سام سنگ نے48 میگا پکسل کے رئیراور گھومنے والے سیلفی کیمرہ کےساتھ گلیکسی اے 80 جاری کردیا

سام سنگ نے گلیکسی اے 80  فون جاری کر دیا ہے۔ اس سمارٹ فون کی سب سے اہم خصوصیت  اس کا رئیر کیمرہ ہے جو ضرورت  کے وقت گھوم کر  پاپ  اپ سیلفی کیمرے میں بدل جاتا ہے۔سام سنگ نے اس فون کے ذریعے بہترین کوالٹی کی سیلفی اور ویڈیوز کاوعدہ کیا ہے۔
سام سنگ نےا س فون میں سب سے زیادہ ریزولوشن کے سنسر یعنی f/2.0اپرچر کےساتھ 48 میگا پکسل ماڈیول شامل کیا ہے۔ اس میں ویڈیوز کے لیے  گلیکسی ایس 10کا Super Steady موڈ شامل کیا گیا ہے۔
اس کیمرہ سیٹ اپ میں دوسرا کیمرہ 123 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل  اور تیسرا کیمرہ  3D ToF سنسر ہے، جو تصاویر اور ویڈیوز کے لیے  لائیو فوکس کو فعال کرتا ہے۔
اس کیمرے کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ ایسا ہے، جس سے سکرین میں کسی نوچ یا ہول کی ضرورت نہیں رہتی۔ سیلفی بنانے کے لیے فون کا رئیر کیمرہ ہی بیک سے اوپر اٹھتا ہے اور گھوم کر سیلفی کیمرہ بن جاتا ہے۔
اس فون کی 6.7 انچ سپر ایمولیڈ سکرین کی ریزولوشن 1,080 x 2,400 پکسل ہے اور اس سکرین میں ہی انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر شامل کیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 80 دونوں طرف خم دار گلاس کے ساتھ دھاتی فریم سے بنا ہے۔ اس میں 25W سپر فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3700 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے ۔ اے 70 کی اس میں بھی وائرلیس چارجنگ کا فیچر نہیں ہے۔
اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کا زیادہ سٹوریج کا کوئی آپشن نہیں ، نہ ہی اس میں مائیکروایس ڈی سلاٹ ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ ون یوزر انٹرفیس (One UI) ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 80 تین رنگوں، فینٹم بلیک، اینجل گولڈ اور گھوسٹ وائٹ، میں دستیاب ہوگا۔
سام سنگ گلیکسی اے 80 کی قیمت 649 یورو یا 730 ڈالر ہوگی۔ اس کی فروخت کا آغاز 29 مئی سےہوگا۔
[short][show_tech_video 382][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 10 اپریل 2019

Share On Whatsapp