You can now create and edit Google Docs right within Dropbox

اب صارفین ڈراپ باکس میں ہی رہتے ہوئے گوگل ڈاکس ایڈٹ اورتخلیق کر سکتے ہیں

گوگل  ڈرائیو اور ڈراپ باکس ایک  دوسرے کی حریف کمپنیاں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں مل کر کام نہیں کر سکتیں۔ دونوں کمپنیوں نے اپنی اپنی سروسز کو باہم مربوط کر دیا ہے، جس کے بعد ڈراپ باکس بزنس صارفین  ڈراپ باکس میں رہتے ہوئے ہی گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز پر کام کر سکتے ہیں۔
یہ اُن لوگوں کے لیے کافی اہم فیچر ہے جو ڈراپ باکس اور گوگل ڈاکس  دونوں پر کام کرتے  ہیں۔ ڈراپ باکس کے صارفین ڈراپ باکس میں ہی گوگل ڈاکس اور ڈاکیومنٹس کے  مواد کو سرچ کر سکتے ہیں۔اب  ڈراپ باکس میں گوگل ڈاکس کھولنے سے یہ ڈراپ باکس میں ہی گوگل ایڈیٹر میں کھلے گا۔
صارفین اب دونوں سروسز کی فائلز پر ایک ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اکٹھا ہی شیئر کر سکتے ہیں۔ صارفین ڈراپ باکس میں رہتے ہوئے ہی گوگل ڈاکس فائلیں شیئر سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں اضافی اجازت کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 اپریل 2019

Share On Whatsapp