Samsung officially confirms the Galaxy J series are done

سام سنگ نے باضابطہ طور پر گلیکسی جے سیریز بند کر دی

سام سنگ نے حال ہی میں گلیکسی اے سیریز کے کئی سمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔ سام سنگ کی گلیکسی اے سیریز اب باضابطہ طور پر گلیکسی جے سیریز کی جانشین ہوگئی ہے۔
سام سنگ ملایشیا نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ گلیکسی جے سیریز اب گلیکسی اے ہو گئی ہے۔ اس  ویڈیو کلپ میں سام سنگ نے گلیکسی اے 30 اور اے 50 کی تشہیر کی ہے۔ یہ دونوں سمارٹ فونز ایشیائے بحرالکاہل  کے اس ملک میں دستیاب ہیں۔

اگرچہ سام سنگ نے گلیکسی اے 10، اے 20، اے 30، اے 40، اے 50 اور اے 70 متعارف کرا دئیے ہیں لیکن  صارفین اے 80 کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے  افواہ تھی کہ اس فون کو اے 90 کے نام سے جاری کیا جائے گا۔توقع ہے کہ اس میں سلائیڈنگ کیمرہ میکنزم ہوگا، جہاں مین سیٹ اپ سیلفی شوٹر کے طور پر کام کرے گا۔کیونکہ  اس کے  کیمرہ سیٹ اپ کا ڈیزائن گھومنے والا ہے۔
سام سنگ نے کل ”اے گلیکسی ایونٹ“ کا اعلان بھی کیا ہے۔ دیکھتے ہیں سام سنگ اس تقریب میں کیا متعارف کراتا ہے۔
[short][show_tech_video 381][/short]


تاریخ اشاعت : منگل 9 اپریل 2019

Share On Whatsapp