Facebook's Tributes tab collects memories of people who've died

فیس بک کی ٹریبیوٹ ٹیب میں فوت شدگان کے یادگاری اکاؤنٹ جمع کیے جائیں گے

فیس بک فوت شدگان صارفین کے  یادگاری اکاؤنٹس کے لیے کئی فیچر متعارف کرا چکا ہے اور مزید کرا رہا ہے۔ اب ایک خصوصی ٹریبیوٹ ٹیب میں  دوست اور گھر والے اپنے پیاروں کے یادگاری اکاؤنٹ   پر یادیں پوسٹ کر سکیں گے۔ اس طرح یہ یادگاری اکاؤنٹ ویسے ہی نظر آئے گا، جیسے صارف کی وفات سے پہلے نظر آتا تھا۔
2015ء سے صارفین اپنے دوستوں یا گھر والوں  کو اپنے وارث کے طور پر  نامزد کر سکتے ہیں۔ یہ وارث ، صارف کے مرنے کے بعد اُن کے فیس بک اکاؤنٹ کا انتظام سنبھالتے ہیں۔
یہ وارث ، صارفین کے ذاتی پیغامات نہیں پڑھ سکتے، اس کے  سوا وہ صارفین کے اکاؤنٹ کو  مکمل طور پر کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہی وارث اب ٹریبیوٹ ٹیب کا انتظام سنبھالیں گے۔ یہ اُن دوستوں کا تعین کر یں گے جو مرحوم کی ٹائم  لائن پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیگز ہٹا سکتے ہیں اور اکاؤنٹ کی سیٹنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ وارث کی  کور اور پروفائل فوٹو تبدیل کر سکتے ہیں اور فرینڈ ریکوئسٹ بھی قبول کر سکتے ہیں۔
فیس بک کے 18 سال سے کم عمر صارفین کسی کو وارث نامزد نہیں کر سکتے۔ 18 سال سے کم عمر مرحومین کے والدین  چاہیں تو فیس بک کو اُن کے وارث  یا گارجین بننے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 اپریل 2019

Share On Whatsapp