Facebook will be liable for future Cambridge Analytica-style scandals

فیس بک مستقبل میں کیمبرج اینالیٹیکا طرز کے تمام سیکنڈلز کا ذمہ دار ہوگا

یورپی یونین کے ساتھ بہت سے معاملات پر متفق ہونے کے بعد فیس بک اپنے  شرائط و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ ان شرائط و ضوابط میں فیس بک نے صارفین کو واضح طور پر بتایا کہ وہ مفت میں فیس بک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ کمپنی   اشتہارات دکھانے کے لیے صارفین کے ڈیٹا پر انحصار کرتی ہے ۔ فیس بک اب یہ بھی بتائے گا کہ اس ڈیٹا کے استعمال سےا سے کتنی آمدن ہوئی ہے۔
نئے شرائط و ضوابط  فیس بک کے ساری دنیا کے صارفین پر لاگو ہونگے۔
کمپنی نے اپنی ذمہ داری کے حوالے سے بھی پالیسی اپ ڈیٹ کی ہے۔  فیس بک نے واضح طور پر قبول کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی  غفلت برتنے  ، مثال کے طور پر تھرڈ  پارٹی کی طرف سے ڈیٹا کا غلط استعمال،   کے ذمہ دار ہونگے۔ یعنی اب فیس بک مستقبل میں کیمبرج اینالیٹیکا طرز کے کسی بھی سکینڈل کے سامنے آنے پر ذمہ دار ہوگا۔یورپی یونین نےا س حوالے سے فیس بک سے کچھ شرائط تبدیل کرائیں ہیں۔
یورپی کمیشن اور کنزیومر پروٹیکشن کارپوریشن نیٹ ورک فیس بک پر شرائط و ضوابط پر عمل درآمد کے حوالے سے نظر رکھیں گے۔فیس بک کو جون کے آخر  تک نئے شرائط و ضوابط لاگو کرنے ہونگے ورنہ اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یورپی یونین نے ٹوئٹر اور گوگل پلس سے بھی کچھ شرائط و ضوابط اپ ڈیٹ کرنے کا کہا ہے۔ گوگل پلس اس  ماہ کے آخر تک بڑے پیمانے پر  ڈیٹا لیک ہونے کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 اپریل 2019

Share On Whatsapp