This new WhatsApp feature will restrict userssending frequently forwarded messages to thegroups

وٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو گروپ میں زیادہ فارورڈ ہونے والے میسج بھیجنے سے روکے گا

وٹس ایپ گروپ میں ایک بُری چیز فارورڈ میسیجز کا بار بار بھیجے جانا ہے۔ یہ چیز اب ختم ہونے والی  ہے۔
فیس بک کی ملکیتی میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہی ہے۔ اس فیچر میں گروپ ایڈمن گروپ میں  بار بار بھیجے جانے والے میسج بلاک کر سکیں گے۔ یہ فیچر اینڈروئیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن ورژن میں دیکھا گیا ہےا ور ابھی  ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔
وٹس ایپ نے حال ہی میں بیٹا ورژن 2.19.97 جاری کیا ہے۔
وٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo)  کے مطابق وٹس ایپ اس ورژن میں ایک فیچر پر کام کررہا ہے، جس سے ایڈمن زیادہ فارورڈ ہونے والے میسج کے گروپ میں پوسٹ ہونے پر پابندی لگا سکیں گے۔
یاد رہے کہ یہ فیچر ابھی ڈویلپمٹ کے مراحل میں ہے، اس لیے عام صارفین اسے ابھی نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ بائی ڈیفالٹ یہ ڈس ایبل ہے۔ لانچ ہونے کے بعد اس فیچر کو گروپ سیٹنگ سے استعمال کیا جا سکے گااور یہ صرف گروپ ایڈمنز کو ہی نظر آئے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 اپریل 2019

Share On Whatsapp