Microsoft releases first test builds of its Chromium-based Edge browser

مائیکروسافٹ نے اپنے کرومیم بیسڈ ایج براؤزر کا پہلا ٹسٹ ورژن جاری کر دیا

مائیکروسافٹ نے وندوز کے لیے اپنےکرومیم بیسڈ ایج براؤزر کا ابتدائی  ٹسٹ ورژن جاری کر دیا ہے۔کینری  پریویو  میں بہت زیادہ بگز ہوتے ہیں، اسی لیے اسے ہرروز ہی اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، ڈویلپر ورژن کو ہفتے میں ایک بار اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جبکہ زیادہ مستحکم بِیٹا ورژن کو 6 ہفتے بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اس براؤزر کا زیادہ مستحکم ورژن بھی مستقبل میں جلد ہی لانچ  ہوگا، جس کے بعد اس کا مکمل ورژن جاری کیا جائے گا۔

اگر آپ کرومیم بیسڈ ایج براؤزر کا کینری  یا ڈویلپر  ورژن استعمال کرنا چاہتے تو اسے مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے(ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
نیا کرومیم بیسڈ ایج براؤز کا ڈیزائن گوگل کروم کی طرح ہے، یہ  گوگل کروم کی ہی طرح  کرومیم اوپن سورس بیسڈ ہے۔ اسے مائیکروسافٹ کی کئی سروسز، جیسے ونڈوز ڈیفینڈر سمارٹ سکرین، بنگ اور مائیکروسافٹ نیوز سےمربوط کیا گیا ہے۔

یہ براؤزر ا ب کروم کی ایکسٹینشنز کے ساتھ  مائیکروسافٹ کے اپنے سٹور کی ایکسٹینشنز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ براؤزر ڈارک موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
اس وقت یہ براؤزر ونڈوز 10 کے لیے ہی دستیاب ہے۔ مستقبل میں اسے دوسرے پلیٹ فارمز جیسے ونڈوز، میک اور ایکس باکس ون وغیرہ کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ اس وقت گوگل کے ساتھ مل کر ایج براؤزر کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 8 اپریل 2019

Share On Whatsapp