Tencent 's game store is available outside of China

ٹینسنٹ کا گیم سٹور اب چین کے باہر بھی لانچ کر دیا گیا

چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ٹینسنٹ  گیم سٹور کو  چین سے باہر بھی لانچ کر دیا ہے۔WeGame X کو ہانگ کانگ  سے لانچ کیا ہے۔ ٹینسنٹ کا  چین سے باہر ایپک گیمز (Epic Games) میں بھی  کافی زیادہ شیئر ہے۔
ٹینسنٹ کے WeGame X سٹور کو چینی زبان  میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی زبان ڈراپ ڈاؤن مینو سے انگریزی بھی منتخب کی جا سکتی ہے۔اس سٹور کو دوسرے گیم سٹورز کی طرح  ویب یا خصوصی کلائنٹ پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس گیم سٹور پر ابھی صرف 17 گیمز کھیلنے کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ سٹور کی زبان انگریزی میں کریں تب بھی چینی زبان سےا نجان لوگ چند گیمز کے نام ہی سمجھ سکتے ہیں۔ مستقبل قریب میں اس سٹور میں نئی اور زیادہ مشہور گیمز بھی شامل کی جائیں گی۔
ٹینسنٹ کے WeGame Xسٹور تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 8 اپریل 2019

Share On Whatsapp