ایمزون ہزاروں انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کرے گا
ایمزون زمین کے زیریں مدار میں ہزاروں انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کر کے دنیا بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتا ہے۔ پروجیکٹ کائپر (Project Kuiper) کا مقصد زمین کے مدار میں 3236 سیٹلائٹس لانچ کرنا ہے۔ یہ سیٹلائٹس دنیا کی 95 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کر سکیں گے۔
ایمزون کے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ابھی تک معلوم نہیں ہوا کہ اس پراجیکٹ کی لاگت کیا ہوگی اور یہ کب تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔
دنیا بھر میں صرف ایمزون ہی نہیں بلکہ دوسری کئی کمپنیاں بھی سیٹلائٹس کی مدد سے صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سپیس ایکس کا سٹار لنک نیٹ ورک جب مکمل ہوگا تو یہ 12 ہزار سیٹلائٹس پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح ون ویب(OneWeb) نے فروری میں پہلا فائیو جی سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 5 اپریل 2019