WhatsApp Business for iOS gets global rollout

وٹس ایپ بزنس فار آئی او ایس کو ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا

وٹس ایپ بزنس کو چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری ادارے اپنے گاہکوں سے زیادہ بہتر طریقے سے  گفتگو کر سکتے ہیں۔ وٹس ایپ بزنس کی الگ  ایپلی کیشن ستمبر 2017 میں صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ پچھلے ماہ اسے کچھ ممالک میں آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
اب وٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ اس ایپلی کیشن کو ساری دنیا کے آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
برازیل، جرمنی، انڈونیشیا، بھارت، میکسیکو، برطانیہ اور امریکی آئی او ایس صارفین تو اسےسےفوری فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہے جبکہ دوسرے ممالک میں رہنے والے صارفین بھی جلد ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔
وٹس ایپ کی سٹینڈرڈ ایپلی کیشن کے برعکس وٹس ایپ بزنس میں کاروباری اداروں کو زیادہ جدید فیچرز ،جیسے خودکار فوری ریپلائی، تہنیت اور فیس بک میسنجر کی طرح کے فیچر ز، فراہم کیے جاتے ہیں۔وٹس ایپ بزنس میں سیٹنگ کے دوران کاروباری اداروں کو  اپنے فزیکل سٹور کا پتا، کام کےاوقات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیل بتانی پڑتی ہیں۔وٹس ایپ کے مطابق اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 5 اپریل 2019

Share On Whatsapp