Snapchat introduces Snap Games and Snap Originals programs

سنیپ چیٹ نے سنیپ گیمز اور اوریجنل پروگرامز متعارف کرا دئیے

سنیپ انکارپوریشن نے سنیپ پارٹنر سمٹ میں ایپلی کیشن میں شامل کیے جانے والے بہت سے نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔
پہلا اہم فیچر سنیپ گیمز (Snap Games) کا ہے۔سنیپ گیمز وہ موبائل گیمز ہونگی، جنہیں آپ موبائل میں کھیل سکیں گے۔ یہ ملٹی پلیئر گیمز ہیں، جنہیں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں، گیمز کھیلتے ہوئے آپ اپنے دوست  سے ٹیکسٹ یا ویڈیو چیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
سنیپ گیمز  میں 6 گیمز Bitmoji Party، Tiny Royale، Snake Squad، C.A.T.S. ، Drift Race،  Zombie Rescue Squade اور Alphabet Hustle شامل ہیں۔

دوسرا نیا فیچر سنیپ اوریجنلز (Snap Originals) کا ہے۔ یہ وہ اوریجنل شوز ہیں، جنہیں سنیپ چیٹ نے ایپلی کیشن کے لیے بنایا ہے۔ یہ تمام شوز سٹوریز کی طرح  پورٹریٹ موڈ میں فل سکرین میں چلیں گے۔سنیپ چیٹ اوریجنلز میں ڈاکیومنٹریز، کامیڈی، نوجوانوں کے ڈرامے اور بہت سے اقسام کے شوز پیش کیے جائیں گے۔سنیپ چیٹ شروع میں 10 شوز پیش کرے گا۔ باقی نئے شو بعد میں پیش کیے جائیں گے۔
سنیپ چیٹ نے لینز میں بھی بہتریاں کی ہیں۔
اس کی مدد سے صارفین اب مختلف اشیا کو سکین کر کے انہیں ایمزون پر تلاش کر سکیں گے۔ اسی طرح میوزک کو شازم اورریاضی کے سوالات کو فوٹو میتھ پر تلاش کیا جا سکےگا۔
نئے  لینز سٹوڈیو فیچرسے صارفین لینز تخلیق کر کے دوسرے صارفین سے شیئر کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے دنیا بھر   میں پھیلے  فنکاروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو مشہور مقامات کے لینز تخلیق کریں گے۔
سنیپ چیٹ نے سنیپ کٹ میں بھی بہتری کی ہے۔
  سنیپ کٹ ڈویلپرز کے لیے  متعارف کرائے گئے ٹولز ہیں ، جن سے وہ اپنی ایپلی کیشنز میں سنیپ چیٹ کے فنکشن شامل کرسکتے ہیں۔ اب سٹوری کٹ سے ڈویلپر اپنی ایپلی کیشنز میں سنیپ چیٹ سٹوریز کو بھی مربوط کر سکتے ہیں۔ بٹ موجی کٹ سے ڈویلپر بٹ موجی کو اپنی ایپس میں شامل کر سکتے ہیں۔ کریٹیو کٹ سے ڈویلپر دوسری ایپس کو سنیپ چیٹ سے شیئر کر سکتے ہیں۔سنیپ چیٹ نے اشتہارات کے لیے ایڈز کٹ بھی پیش کی ہے، جس سے ڈویلپر سنیپ چیٹ کے ایڈ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ایپس سے پیسے کما سکتے ہیں۔سنیپ چیٹ نے بہت سے فیچرز تو متعارف کرا دئیے ہیں لیکن سنیپ اوریجنلز کا فیچر چند ماہ تک پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 5 اپریل 2019

Share On Whatsapp