سکائپ نے گروپ کال میں شرکاکی حد بڑھا کر 50 کر دی
سکائپ نے گروپ کال میں شرکا کی حد کو بڑھا کر 50 کر دیا ہے۔ ایپلی کیشن میں ایسی کالز کے لیے نوٹی فیکیشن کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔سکائپ نے پچھلے ماہ ان دونوں فیچرز کے تجربات شروع کیے تھے ۔ اب یہ تمام صارفین کے لیے فعال ہو گئے ہیں۔
سکائپ میں زیادہ صارفین کی گروپ کالز کے فیچر کے حوالے سے صارفین کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے سکائپ صرف 25 افراد کی گروپ کالز کو سپورٹ کرتا تھا جبکہ دوسری ایپلی کیشنز ان سے کہیں زیادہ افراد کی کالز کے آپشن کو سپورٹ کرتی ہیں۔
سکائپ میں نوٹی فیکیشن کا فیچر گھنٹی کی آواز کا متبادل ہو گا تاہم صارفین گروپ کال میں 25 سے کم شرکا ہونے کی صورت گھنٹی سے مطلع کرنے کےفیچر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 5 اپریل 2019