Third-party errors left over 540 million Facebook records exposed

ایک اور خرابی۔ فیس بک کے 54 کروڑ ریکارڈز غیر محفوظ

فیس بک کےحوالےسےا یک اور پرائیویسی سکینڈل  سامنے آیا ہے۔ اس بار اس میں فیس بک براہ راست ملوث نہیں  ہے۔ اَپ گارڈ (UpGuard) کے محققین کا کہناہے کہ انہوں نے   فیس بک کے   54 کروڑ ریکارڈز  دریافت کیے ہیں۔ یہ انٹرایکشن ریکارڈ ز تھرڈ پارٹیز کے ایمزون کلاؤڈ سروس  کے استعمال کی وجہ سے ظاہر ہوئے ہیں۔یہ  تمام ریکارڈ میکسیکن میڈیا کمپنی کلچرا کلیکٹیوا(Cultura Colectiva) کا ہے۔ان ریکارڈز میں  نام، تبصرے، فیس بک آئی  ڈیز اور لائکس کی تفصیل شامل ہے۔
کچھ ریکارڈ ”ایٹ دی پول“(At the Pool) ایپ کا ہے۔ یہ ایپلی کیشن کافی عرصہ پہلے بند ہوگئی ہے۔ اس ریکارڈ میں 22 ہزار پاس ورڈز اور دیگر حساس تفصیلات شامل ہیں۔
اَپ گارڈ  کے محققین   کو  ایمزون سے یہ ڈیٹا ختم کرانے میں کامیابی نہیں ہوئی۔ انہوں نے 10 جنوری  کو  کلچرا کلیکٹیوا کو اور 28 جنوری کو ایمزون کو ای میل کی تھی۔بلوم برگ نے 3 اپریل کو فیس بک سے اس پر تبصرہ کرنے کا کہا تھا۔ تب تک  کلچرا  کا ڈیٹا نہیں ہٹایا جا سکا تھا۔تاہم ایٹ دی پول کا ڈیٹا  ای میل کرنے سے پہلے ہی غائب ہوگیا۔کلچرا کے پاس صارفین کا جو ڈیٹا محفوظ ہے وہ 146 جی بی کا ہے۔ 
فیس بک کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کو پبلک ڈیٹا بیس میں محفوظ کرنا اُن کی پالیسی کے خلاف ہے۔ وہ ایمزون کے ساتھ مل کر اس ڈیٹا کو ہٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 اپریل 2019

Share On Whatsapp