Facebook will pull its apps from Windows Phone on April 30th

ونڈوز فون صارفین 30 اپریل کے بعد فیس بک کی کوئی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکیں گے

فیس بک نے ونڈوز فون سے اپنی تمام ایپلی کیشنز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ایپلی کیشنز میں میسنجر، انسٹاگرام اور اصل فیس بک ایپلی کیشن شامل ہے۔ مائیکروسافٹ  کے ترجمان نے بھی تصدیق کیا ہے کہ فیس بک 30 اپریل سے ونڈوز فون پر اپنی ایپلی کیشنز کی سپورٹ بند کردے گا۔ اس کے بعد ونڈوز فون کے صارفین اپنے فون کےبراؤزر سے ہی  فیس بک یا انسٹاگرام استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک نے ایپلی کیشن  کی سپورٹ بند کرنے کے حوالے سے پہلے انسٹاگرام پر  صارفین کو نوٹس دیا تھا۔
  ونڈوز فون پر انسٹاگرام کے صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں انسٹاگرام کی طرف سے 30 اپریل سے ایپلی کیشن کی سپورٹ بند ہونے کے بارے میں نوٹس ملا تھا۔
فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر سب ہی  مائیکروسافٹ سٹور کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی مفت ایپلی کیشنز ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فیس بک کے اس فیصلے سے ونڈوز فون پر کتنے صارفین متاثر ہونگے۔
فیس بک کی طرف سے یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں۔ مائیکروسافٹ اس سےپہلے ہی دسمبر 2019ء میں ونڈوز فون کے لیے سافٹ وئیر اور سیکورٹی اپ ڈیٹس بند کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ بہت سی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز بھی مائیکروسافٹ سٹور سے 2015ء سے بھاگ رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 اپریل 2019

Share On Whatsapp