Android Q Beta 2 is now available, including new ‘bubbles’ for multi-tasking

اینڈروئیڈ کیو بیٹا 2 اب ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب

گوگل نے چند ہفتے پہلے ہی اینڈروئیڈ کیو کا پہلا بیٹا ورژن پیش کیا تھا۔ اب اینڈروئیڈ کیو کا دوسرا بیٹا ورژن پیش کر دیا گیا ہے۔ اس ورژن میں زیادہ تراے پی آئیز اور ڈویلپرز کے لیے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ان میں ایک اہم فیچر ببلز(bubbles) کا ہے۔ ببلز کے فیچر کو پہلے بیٹا ورژن میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس فیچر سے آپ نوٹی فیکیشنز کو ببلز کی صورت میں دیکھ سکیں گے اور ایک ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے دوسری ایپلی کیشن استعمال کر سکیں گے۔
اس طرح صارفین کے لیے ایک ہاتھ سے فون استعمال کرتے ہوئے  ملٹی ٹاسکنگ کافی آسان ہوجائےگی ۔
گوگل کا کہنا ہے کہ بہت سی ایپس بھی ببلز کی طرح کے فیچر شامل کر چکی ہیں لیکن اینڈروئیڈ کیو میں ڈویلپرز کے لیے اس کا استعمال کافی آسان ہوگا۔
اینڈروئیڈ کیو میں ایک نیا فیچر ایمولیٹر کا ہے۔ ایمولیٹر سے صارفین دیکھ سکیں گے کہ آنے والی فولڈ ایبل ڈیوائسز میں آپریٹنگ سسٹم کیسے کام کرے گا ۔
پکسل ڈیوائسز میں تو اینڈروئیڈ کیو بیٹا خود انسٹال ہو جائے گا لیکن اگر آپ کسی دوسرے فون میں  اس ورژن کو انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ یاد رہے کہ اینڈروئیڈ کیو کا بیٹا ورژن بگز سے بھرپور ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 اپریل 2019

Share On Whatsapp