You can now control who can add you to a WhatsApp group

کون آپ کو وٹس ایپ گروپس میں شامل کر سکتا ہے؟ کنٹرول اب آپ کے ہاتھ میں

فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن وٹس ایپ نے  ایک نئے پرائیویسی فیچر کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر سے اب آپ کنٹرول کر سکیں گے کہ کون آپ کو اپنے گروپس میں شامل کر سکے۔
یہ آپشن Settings > Account > Privacy > Groups مینو میں شامل ہوگا۔ اس آپشن میں مزید تین آپشن  'Everyone', 'My contacts', اور 'Nobody'ہونگے۔ Everybody منتخب کرنے سے کوئی بھی شخص، جس کے پاس آپ کا فون نمبر ہوگا، آپ کو گروپ میں شامل کر سکے گا۔ My contacts منتخب کرنے سے صرف وہ لوگ آپ کو اپنے گروپس میں شامل کر سکیں گے جن کے نمبر آپ کے فون کے رابطوں میں محفوظ ہونگے۔
Nobodyکا انتخاب کرنے سے کوئی بھی آپ کو اپنے گروپ میں شامل نہیں کر سکےگا۔
جو لوگ آپ کو اپنے گروپ میں شامل نہیں کر سکیں گے وہ بددستور آپ کو گروپ میں شامل ہونےکا ذاتی دعوت نامہ بھیج سکیں گے۔ یہ دعوت نامہ 72 گھنٹوں بعد خودبخود ایکسپائر ہوجائے گا یعنی آپ کے پاس دعوت نامے سے گروپ میں شمولیت کے لیے 72 گھنٹے ہونگے۔
یہ فیچر وٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں پیش کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی یہ تمام دنیا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 3 اپریل 2019

Share On Whatsapp