Facebook may add a dedicated news tab later this year

فیس بک اس سال کے آخر تک خصوصی نیوز ٹیب متعارف کرا سکتا ہے

مارک زکربرگ نے بتایا ہے کہ وہ ”ہائی کوالٹی نیوز“ کے لیے فیس بک میں ایک خصوصی ٹیب شامل کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیب اس سال کے آخر تک شامل کی جا سکتی ہے۔ یہ سیکشن صارفین کے لیے تو مفت ہوگا لیکن فیس بک اُن پبلیشروں کو ادائیگی کر سکتا ہے، جن کی خبریں اس سیکشن میں ظاہر ہونگی۔
مارک زکربرگ نے یہ بات میتھیاس ڈوپفنر کے سی ای او ایکسل سپرنگر سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔یہ گفتگو معاشرے میں ٹیکنالوجی کے مستقبل کے حوالے سے ہو رہی تھی۔

مارک زکربرگ کی طرف سے اس خیال کے سامنے  آنے  کا وقت کافی اہم ہے۔ پچھلے ہفتے ہی ایپل نے اپنی نیوز اور میگزین سبسکرپشن سروس نیوز پلس جاری کی ہے۔ ایپل کی طرح ہی فیس بک بھی ایڈیٹروں کو ہائر کر سکتا ہے۔مارک زکربرگ نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے، آیاصارفین اس سیکشن میں اپنی مرضی کا مواد دیکھ سکیں گے یا ایڈیٹر  خبروں کو منتخب کریں گے ۔
فیس بک اس سے پہلے بھی ٹرینڈنگ ٹاپکس آئٹمز کے انتخاب میں ایڈیٹروں کا استعمال کر چکا ہے۔تب فیس بک پر الزامات لگے تھے کہ وہ تعصب کی بنیاد پر موضوعات چنتے ہیں۔ یہ سیکشن بعد میں ختم کر دیا گیا تھا۔
فیس بک کی نیوز ٹیب  اس کی واچ ٹیب کی طرح ہوگی یعنی ویڈیوز نیوز فیڈ میں بھی نظر آ رہی ہوتی ہیں لیکن صرف ویڈیو دیکھنا ہوں تو واچ ٹیب سے دیکھی جاسکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 اپریل 2019

Share On Whatsapp