Russian drone hunts other drones with a shotgun

روسی ڈرون نے شاٹ گن سے دوسرے ڈرونز تباہ کر دئیے

یہ اپریل فول کا مذاق نہیں ہے۔ ایک روسی دفاعی کنٹریکٹر نے ایک ایسے ڈرون کے حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں، جو شاٹ گن کے استعمال سے فضا میں دوسرے ڈرونز کو تباہ کرسکتا ہے۔
یہ ڈرون روسی دفاعی کنٹریکٹر  الماز آنتے نے بنایا ہے۔اسی کنٹریکٹر نے زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل S-400 Triumf بنا یا تھا۔ یہی میزائل امریکا اور ترکی کے درمیان تنازعے کی وجہ بھی بنا تھا۔ یہ ڈرون   آسمان کی طرف رخ کیے اپنی دم زمین پر رکھ کر سیدھا کھڑا ہوتا ہے لیکن ایک بار اڑنے پر طیارے کی طرح  اڑتا ہے۔
طیارے کی طرح اڑنے سے اس کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔ یہ خود کار Vepr-12 شاٹ گن اور 10 راؤنڈ میگزین کے ساتھ 40 منٹ تک اڑ سکتا ہے۔
اس ڈرون کو  ماسکو ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ کے سٹوڈنٹ ڈیزائن بیورو آف ایوی ایشن ماڈلنگ نے الماز آنتے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ اسی قسم کا ڈرون  کان کن کمپنیاں، کسان اور سروے کرنے والی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔ اس ڈرون کا آپریٹر ویڈیو لنک سے ڈرون کو آپریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہتھیار کو بھی چلاتا ہے۔
روسی حکومت اس سے پہلے کارنیوورا (Karnivora) نای  ایسا ڈرون بھی بنا چکی ہے جو  اپنے اوپر لگے جال سے دوسرے ڈرونز کو پکڑ سکتا ہے۔ اس کا ایک ورژن  تباہ کن بارودی مواد اور اینٹی ٹینک بم بھی گرا سکتا ہے۔
[short][show_tech_video 380][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 1 اپریل 2019

Share On Whatsapp