Google Maps adds a city-themed 'Snake' game

گوگل نے گوگل میپس میں Snake گیم شامل کر دی

گوگل ہر سال ہی  یکم اپریل کو  اپنی ایپلی کیشنز میں کوئی دلچسپ فیچر شامل کرتا ہے۔ 2019ء میں  بھی یہ تبدیل نہیں ہوا۔ کمپنی نے گوگل میپس میں کئی بڑے شہروں اور دنیا کے نقشے کی تھیم پر Snake گیم شامل کی ہے، آپ اسے مختلف شہروں میں مختلف طریقوں  سے کھیل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر لندن میں گیم کھیلتے ہوئے  آپ کو ڈبل ڈیکر بس میں  مسافروں کو بٹھانا ہوتا ہے۔ سان فرانسسکو میں ایک کیبل کار اور ٹوکیو میں مسافر ریل  چلانی ہوتی ہے۔
اس گیم کو کھیلنے کے لیے آپ کو پہلے  گوگل میپس کے مینو میں جانا پڑے گا۔ گوگل میپس میں یہ گیم ایک ہفتے تک کھیلی جا سکے گی۔ اس کے بعد آپ اسے گوگل میپس میں تو نہیں لیکن گوگل کی بنائی ایک خصوصی ویب سائٹ پر کھیل سکیں گے۔ اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ ویب سائٹ پر اسے ڈیسک ٹاپ سے بھی کھیلا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 اپریل 2019

Share On Whatsapp