Gmail adds email scheduling and Smart Compose improvements for its 15th birthday

15 ویں سالگرہ پر جی میل میں شیڈولنگ کا آپشن مہیا کر دیا گیا

آج جی میل 15 سال کا ہوگیا ہے۔ اس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل    سمارٹ کمپوز فیچر میں کچھ بہتریاں کی ہیں اور صارفین کو شیڈول ای میل کا آپشن بھی فراہم کیا ہے۔
گوگل نے مئی 2018 میں سمارٹ کمپوز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر سے  جی میل فقرے مکمل ہونے سے پہلے مکمل فقرے یا الفاظ کی تجویز دیتا ہے۔ اب گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کے   لکھنے کے انداز کو سیکھ کر اسی کے مطابق تجویز فراہم کرے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ جی میل سمارٹ کمپوز اب یاد رکھے گا کہ آپ دوستوں سے ہیلو ہائے کرتے ہوئے کن الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، جس کے بعد آپ کو انہی الفاظ کی تجویز دی جائے گی۔اس کے علاوہ سمارٹ کمپوز ای میل کے مضمون کے مطابق موضوع کی تجویز بھی دے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ سمارٹ کمپوز ہر ہفتے صارفین کو 1 ارب حروف لکھنے سے بچاتا ہے۔ یہ فیچر ویب اور اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے آئی او ایس صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔

گوگل نے جی میل میں شیڈول میسج کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ Send بٹن کے ساتھ موجود تیر کے نشان پر کلک کرنے سے کمپوز ونڈو اس شیڈول فیچر کو سامنے لے آئے گی۔  یہاں صارفین پہلے سے موجود وقت جیسے ”کل صبح“ یا کسی مخصوص وقت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس سےپہلے صارفین تھرڈ پارٹی ایکسٹینشنز کی مدد سے ای میل شیڈول کر سکتے تھے۔ جی میل میں براہ راست یہ فیچر شامل ہونے سے صارفین کو اب کافی آسانی ہوجائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 اپریل 2019

Share On Whatsapp