ISPR release first video game about Pakistani Army

آئی ایس پی آر نے پاک فوج سے متعلق پہلی ویڈیو گیم جاری کر دی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، نے پاک فوج کے آپریشنز سے متعلق پہلی ویڈیو گیم جاری کر دی ہے۔
گلوریس ریزالو، آرمی گیم، امن تک سفر، نامی اس گیم میں پاکستان کی بری، بحری اور ہوائی افواج  کو مل کر جدید اسلحے اور ہیلی کاپٹروں سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ گیم کھیلنے ہوئے کھلاڑی کو یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی فوج  کے شانہ بشانہ آپریشنز میں حصہ لے رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آسف غفور نے ٹوئٹر پر اس گیم کا لنک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس گیم کے ذریعے آپ کو اپنے سپاہیوں کے لڑنے کے بارے میں پتا چلے گا۔

اس گیم کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس گیم کو ایپل ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

[short][show_embed_tweet 4710][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 1 اپریل 2019

Share On Whatsapp