Apple to shut down Texture on May 28th now that News+ exists

نیوز پلس آنے کےبعد ایپل 28 مئی کو ٹیکسچر کو بند کر دے گا

ایپل نے کچھ عرصہ پہلے ہی ٹیکسچر کو متعارف کرایا تھا۔ اس سروس سے ایپل کے صارفین میگزین پڑھ سکتے تھے۔ اب اسی کام کے لیے ایپل نے نیوز پلس کے نام سے بھی ایک ایپلی کیشن  متعارف کرا دی ہے۔ایسے میں ٹیکسچر کی ایپلی کیشن ایپل کے لیے اضافی بوجھ معلوم ہوتی ہے۔ اسی لیے اب ایپل اس سے جان چھڑا رہا ہے۔ ٹیکسچر کے صارفین کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ ان کی سروس 28 مئی کو بند کر دی جائے گی۔  ایپل ٹیکسچر کے صارفین کو نیوز پلس پر لانے کی کوشش بھی کررہا ہے۔
اس حوالے سے ایپل صارفین کو نیوز پلس کا ایک ماہ کا مفت  ٹرائل بھی دے رہا ہے۔
ٹیکسچر کے صارفین کی نیوز پلس  پر منتقل ہونے میں  ایک بہت بڑی رکاؤٹ بھی ہے۔ایپل نے جب بیٹس میوزک کو بند کیا تھا تو اینڈروئیڈ اور ونڈوز صارفین کے لیے سپورٹ بھی جاری کی تھی۔ اب ایپل نے اینڈروئیڈ اور ونڈوز فون  کے لیے کسی قسم  کی سپورٹ متعارف نہیں کرائی۔ ٹیکسچر کے  صارفین کو نیوز پلس پر منتقل ہونے کے لیے آئی اوایس  یا میک ڈیوائس کی ضرورت پڑ ے گی۔
یعنی صرف ایک ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپل کے پلیٹ فارم آئی او ایس  یا میک پر منتقل ہونا پڑے گا۔
ٹیکسچر کے کچھ صارفین دوسری سروسز جیسے سکربڈ پر بھی منتقل ہو رہے ہیں لیکن سکربڈ پر وہ سلیکشن نہیں  ہے جو ایپل  پیش کر  رہا ہے۔
عام طور پر ایپل اپنی مصنوعات زیادہ لوگوں کے لیے پیش کرتا ہے ۔ جیسے ایپل میوزک اینڈروئیڈ، ونڈوز اور تھرڈ پارٹی سمارٹ سپیکرز کے لیے بھی دستیاب ہے۔جبکہ ایپل ٹی وی ایپ مختلف سمارٹ ٹی وی اور  مخالف پلیٹ فارم جیسے  فائر ٹی  وی اور روکو پلیئر کے لیے بھی دستیاب ہے۔اس کے برعکس ایسا لگتا ہے کہ فی الحال ایپل نیوز پلس کو دوسرے پلیٹ فارمز پر پیش کرنا نہیں چاہتا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 مارچ 2019

Share On Whatsapp