Google is working on an Extension Icon for Chrome

گوگل اپنے براؤزر کروم کے لیے ایک ایکسٹینشن آئیکون پر کام کر رہا ہے

گوگل کروم میں   ایک مین بار میں ہی نیوی گیشن بٹن،  سائٹ ایڈریس، مینو، پروفائل آئیکون اور تمام ایکسٹینشن کے آئیکون ہوتے ہیں۔ زیادہ ایکسٹینشن انسٹال کی ہوں تو براؤزر کی   ایڈریس بار کافی چھوٹی ہوجاتی ہے۔صارفین فالتو ایکسٹینشن کو چھپا تو سکتے ہیں لیکن پھر بھی یہ  مین بار میں ہی ہوتی ہیں۔
اس مسئلے کے حل کے لیے  گوگل ایکسٹینشن آئیکون پر کام کر رہا ہے۔ یہ ایک تجرباتی فیچر ہے جس میں گوگل کروم کی مین ٹول بار میں تمام ایکسٹینشنز کے لیے  ایک ایکسٹینشن آئیکون شامل کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ فیچر تجرباتی فلیگ کے پیچھے چھپا ہے ۔ اس فیچر کو کروم کینری  سے فعال کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ یہ تجرباتی فیچر ہے۔ ہوسکتا ہے کامیاب تجربات کے بعد اسے گوگل کروم کے مستحکم ورژن میں شامل کر دیا جائے یا ہو سکتا ہے کہ  اسے بالکل ختم کر دیا جائے۔
فی الحال اس فیچر کو درج ذیل طریقے سے فعال کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کروم  کی ایڈریس بار میں تجرباتی پیج کھولنے کے لیے chrome://flags/#extensions-toolbar-menu ٹآئپ کریں۔
اس کے بعد Extensions Toolbar Menu کو ٹوگل کر کے Enable کر دیں۔ بائی ڈیفالٹ یہ ڈس ایبل ہوتا ہے۔
اس کے بعد کروم کو ری سٹارٹ کر دیں۔ دوبارہ اوپن کرنے پر آپ کے سامنے ایکسٹینشن آئیکون موجود ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 مارچ 2019

Share On Whatsapp