WhatsApp Fingerprint Authentication Feature Spotted on Android Beta

وٹس ایپ اپنے اینڈروئیڈ بیٹا ورژن میں فنگرپرنٹ سے تصدیق کے فیچر کے تجربات کر رہا ہے

وٹس ایپ نے اپنی بیٹا ایپلی کیشن کو ورژن 2.19.83 پر اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس سے پتا چلا ہے کہ وٹس ایپ ایپلی کیشن میں  تصدیق کے نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ WABetaInfo کے مطابق وٹس ایپ میں فنگرپرنٹ سے بھی تصدیق کی جا سکے گی۔ سکرین شاٹ کے مطابق اس فیچر کو سیٹنگ سے فعال کیا جا سکے گا۔ بدقسمتی سے یہ فیچر بائی ڈیفالٹ  ڈس ایبل ہے، جس کی وجہ سے بیٹا صارفین بھی اسے استعمال نہیں کر سکتے۔
اس فیچر سے صارفین اپنے  وٹس ایپ اکاؤنٹ  کو لاک کرنے کے بعد  اپنے فنگر پرنٹ سے اوپن کر سکیں گے۔
اس فیچر کو  Settings >Account >Privacy > Use Fingerprint to Unlock سے فعال کیا جا سکے گا۔ ایک دفعہ فعال کرنے پر یہ صارفین کے فنگر پرنٹ رجسٹر کرے گا۔ اس کے بعد یہ صارفین سے پوچھے گا کہ ایپلی کیشن کو کتنے منٹ بعد لاک کرنا ہے۔ بائی ڈیفالٹ یہ وقت فوراً، 1 منٹ، 10 منٹ یا 30 منٹ ہے۔
ایپلی کیشن کے لاک ہونے کی صورت میں صارفین کو  لاک کا آئیکون بھی نظر آئے گا۔ اگر صارفین کئی بار کوشش کے باوجود ایپلی کیشن نہیں کھول سکیں گے تو انہیں ایرر دکھایا جائے گا۔
آئی او ایس کے لیے یہ فیچر اور دوسرے کئی تصدیقی اپشنز پہلے سے ہی موجود ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 مارچ 2019

Share On Whatsapp