Samsung Galaxy Tab A 8.0 (2019) with S Pen quietly unveiled

سام سنگ نے ایس پین کے ساتھ گلیکسی ٹیب اے (2019) پیش کر دیا

6 ہفتے پہلے سام سنگ نے گلیکسی ٹیب اے 10.1 (2019) متعارف  کرایا تھا۔ یہ ٹیب ایس 5 ای کا مناسب قیمت کا نعم البدل تھا۔ اب کمپنی نے ایس پین کے ساتھ  8 انچ  کا ایک اور کامپیکٹ ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔
ایس پین کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ٹیب اے 8.0  میں 8 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ اس کی ریزولوشن 10.1 انچ ورژن جتنی ہی یعنی 1,920 x 1,200 پکسل ہے۔ ٹیب کے ساتھ ایس پین، گلیکی نوٹ 8 کا ہے جس کے لیے ٹیبلٹ میں سلاٹ بھی ہے۔
ٹیب اے 8.0 میں بھی بڑے ماڈل والا ایگزینوس 7904 چپ سیٹ ہے۔
اس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی (صارف کے استعمال کے لیے 22 جی بی) انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس ٹیبلٹ میں 4200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس سے اس پر 11 گھنٹے ویب براؤزنگ کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ ٹیبلٹ کا ایل ٹی ای ورژن لیتے ہیں تو بھی آپ اس پر 11 گھنٹے تک انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ 8.9 ملی میٹر موٹے اس ٹیبلٹ کا وزن 325 گرام ہے۔
اس ٹیبلٹ کے دوسرے ہارڈ وئیر میں 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے اس میں Wi-Fi ac، وائرلیس کے لیے بلوٹوتھ 5.0 ایل ای اور آپشنل ایل ٹی ای ہے۔ وائرڈ کنکٹیویٹی کے لیے اس میں یو ایس بی 2.0 اور 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک ہے۔
سام سنگ نے گلیکسی ٹیب اے 8.0 کو خاموشی سے لانچ کیا ہے، اس لیے اس کی قیمت کے بارے میں معلومات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ تاہم یہ فون برطانیہ، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، لاؤس، ملایشیا، سنگاپور اور ویتنام میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 مارچ 2019

Share On Whatsapp