Huawei P30 Lite silently launched with triple cam, Kirin 710

ہواوے نے خاموشی سے پی 30 لائٹ بھی لانچ کر دیا

ہواوے نے ایک تقریب میں ہواوے پی 30 اور پی 30 پرو لانچ کرنے کے بعد ویب سائٹ پر خاموشی سے پی 30 لائٹ بھی لانچ کر دیا۔اس سے پہلے  یہ فون فلپائن کے کئی ریٹیلرز پر پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا تھا اور بعد میں اسے ہواوے کینیڈا کے آفیشل ویب پیج پر بھی پیش کر دیا گیا۔ہواوے نے تو اس فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیل جاری نہیں کی لیکن کمپنی کے  پارٹنرز فریڈم اور ویڈیوٹرون نے اس فون کی مکمل تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

ہواوے پی 30 لائٹ اصل میں ایک مڈ رینج فون ہے۔ اس میں Kirin 710 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فلپائن میں اس فون کا ایک ورژن 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس فون میں تین کیمرے ہیں، جو اسے پہلا لائٹ فلیگ شپ بناتے ہیں۔ اس سے پہلے لائٹ فون دو کیمروں کے ساتھ آئے ہیں۔
اس کے کیمرہ سیٹ اپ میں 24 میگا پکسل ریگولر کیمرہ، 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینز اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
فون کا فرنٹ کیمر ہ 32 میگا پکسل کا ہے جو سکرین کی واٹر ڈراپ نوچ میں  نصب ہے۔اس فون کا ڈسپلے 6.15 انچ ایل سی ڈی ہے۔ اس کی ریزولوشن 2312 x 1080 پکسلز کے ساتھ فل ایچ ڈی پلس اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے یعنی یہ 19:9 ایسپکٹ ریشو کے فون سے زیادہ لمبوترا ہے۔
ہواوے پی 30 لائٹ میں کوئیک چارج بھی ہے لیکن اس میں پی 30 کی22.5W سپورٹ کی بجائے 18W سپورٹ ہے۔ اس فون کی بیٹری 3340 ایم اے ایچ کی ہے، جسے یو ایس بی – سی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جو 10 اپریل تک جاری رہیں گے۔ منتخب ریٹیلرز سے فون کے پہلے خریداروں کو مفت Band 3 Pro بھی دیاجائے گا۔ یہ فون صرف سیاہ یا نیلے رنگ میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت 429.95 کینیڈین ڈالر یا 320 ڈالر یا 285 یورو سے شروع ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 مارچ 2019

Share On Whatsapp