WhatsApp's latest Android beta gets Dark Mode

وٹس ایپ کے تازہ ترین اینڈروئیڈ بیٹا ورژن میں ڈارک موڈ شامل کر دیا گیا

وٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلی کیشن ہے لیکن اس میں اب بھی ٹیلی گرام  ایپلی کیشن جیسے   بہت سے اہم فیچرز نہیں ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر ڈارک موڈ کا ہے۔ وٹس ایپ پچھلے سال ستمبر سے ہی ڈارک موڈ پر کام کر رہا ہے۔ وٹس ایپ  فار آئی او ایس کے لیے ڈارک موڈ کی چند جھلکیاں بھی سامنے آ چکی ہیں۔اور اب کمپنی نے اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔ وٹس ایپ نے  اینڈروئیڈ کے بیٹا ورژن  2.19.82 میں ڈارک موڈ کے تجربات شروع کر دئیے ہیں۔
تاہم یہ فیچر ابھی تک ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔یہ ابھی تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔اینڈروئیڈ پر ڈارک موڈ کے چند سکرین شاٹس بھی سامنے آئے ہیں۔ لیکن یہ سکرین شاٹ چیٹ سکرین کے نہیں تھے۔ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وٹس ایپ نے ابھی ڈارک موڈ صرف سیٹنگ پیج کے لیے جاری کیا ہے۔ امید ہے کہ وٹس ایپ اسے جلد ہی تمام ایپلی کیشن میں جاری کرے گا۔ اس کے علاوہ اینڈروئیڈ پر ڈارک موڈ آئی او ایس کے ڈارک موڈ سے کچھ تبدیل شدہ ہے۔
ڈارک موڈ سے  وٹس ایپ  ایپلی کیشن میں ٹیکسٹ کا رنگ سفید جبکہ بیک گراؤنڈ کا رنگ سیاہ ہوجائے گا۔ اس کی و جہ سے ایپلی کیشن کو اندھیرے میں استعمال کرنا آسان ہو گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 مارچ 2019

Share On Whatsapp