Huawei P30 debuts with triple camera, 6.1

ہواوے نےٹرپل کیمرہ اور 6.1 انچ ایمولیڈ سکرین کے ساتھ پی 30 متعارف کرا دیا

لیک خبروں کی بارش ختم ہوئی اور ہواوے پی 30 کوباضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا۔ اس میں ہواوے پی 30 پرو کی طرح 5x پیری سکوپ زوم کیمرہ نہیں ہے لیکن  پھر بھی اس میں کافی فیچرز ہیں۔
ایمولیڈ پینل، انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر اور بیک پر تین کیمروں کے ساتھ ہواوے پی 30 میں Kirin 980 چپ سیٹ ہے۔ اسے 6 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج، 8 جی بی ریم  / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، 8 جی بی ریم/ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 8 جی بی ریم/ 256 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون کی سٹوریج کو دوسری سم سلاٹ میں  نینو میموری کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔اس فون کا ڈسپلے 6.1 انچ فل ایچ ڈی پلس ہے۔فون کی سکرین مکمل طور پر فلیٹ ہے۔
اس فون کا مین کیمرہ 40 MP SuperSensing یونٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی تین گنا آپٹیکل زوم کے ساتھ 8 MP f/2.4 ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 16 MP f/2.2 17 mm الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے۔ یہ کیمرہ سیٹ اپ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اور لیزر آٹو فوکس کے ساتھ مکمل ہوتا ہے۔
اس فون کی واٹر ڈراپ نوچ میں فکسڈ فوکس 32 MP F/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔
پی 30 فرنٹ اور بیک دونوں طرف گلاس سے کور ہے۔ اس میں وائرلیس چارجنگ کی بھی کمی ہے۔ اس فون میں سپر کوئیک چارج سپورٹ کے ساتھ 3650 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے اس فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک، Wi-Fi a/b/g/n/ac، ڈوئل بینڈ جی پی ایس اور بلوٹوتھ 5 ہے۔
پی 30 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی قیمت 800 یورو(6جی بی / 128 جی بی ماڈل) سے شروع ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 مارچ 2019

Share On Whatsapp