Apple is launching a credit card

ایپل اپنا کریڈٹ کارڈ لانچ کر رہا ہے

افواہیں سچ ثابت ہوئیں۔ ایپل خود اپنا کریڈٹ کارڈ لانچ کر رہا ہے۔ایپل کارڈ  صارفین کے آئی فون سے مربوط ہو گا۔ صارفین اپنی ڈیوائس سے ہی Goldman Sachs کے کارڈ کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ ایپل کی ویلٹ ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن میں صارفین اپنے تازہ ترین بلز، ٹرانزایکشن اور اخراجات کی ہسٹری دیکھ سکیں گے۔
ایپل نے ایپل کارڈ میں سیکورٹی پر کافی زور دیا ہے۔ کارڈ کے ورچوئل ورژن کا ڈیٹا اسی آئی فون سیکورٹی چپ میں محفوظ ہوگا جو ایپل پے کو ہینڈل کرے گی۔
اور ایپل کو صارفین کے اخراجات کی ہسٹری کے بارے میں بھی پتا نہیں ہوگا۔ Goldman Sachs نے بھی صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو فروخت نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ایپل کارڈ کے استعمال سے صارفین کو مالی فوائد حاصل ہونگے۔تیکنیکی طور پر اس کارڈ کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس پر شرح سود بھی کافی کم ہے۔ ایپل کی سکیم سے ایپل کارڈ میں صارفین کو ایپل پے سے خریداری کرنے پر 2 فیصد اور ایپل سے خریداری کرنے پر 3 فیصد واپس ملے گا۔
امریکا میں ایپل کارڈ اس گرما میں پیش کیا جائے گا۔ اس کارڈ کے بارے میں ابھی بہت سی باتیں نامعلوم ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 مارچ 2019

Share On Whatsapp