Samsung Galaxy A70 debuts with a 6.7

سام سنگ نے 6.7 انچ سکرین اور 32 میگا پکسل ٹرپل کیمرہ کے ساتھ سام سنگ گلیکسی اے 70 پیش کر دیا

سام سنگ گلیکسی کی اے سیریز میں  پہلی بار سینماٹک سکرین  گلیکسی اے 70 کا اضافہ کیا ہے۔اس فون کے  6.7 انچ سپر ایمولیڈ پینل کی ایسپکٹ ریشو 20:9 ہے۔
گلیکسی اے 70 میں انفینیٹی- یو ڈسپلے ہے ، جس کا مطلب ہے کہ اس فون کا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اس کی فرنٹ نوچ میں ہے۔اس فون کی بیک پر f/1.7 لینز کے ساتھ 32 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے۔ یہ اب تک سام سنگ کا سب سے زیادہ ریزولوشن کا حامل کیمرہ ہے۔ فون کی بیک پر مزید ایک اور 123 ڈگری کا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
اس فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس ریکگنیشن سیکورٹی میکنزم بھی ہے۔
گلیکسی اے 70 میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور یہ 25W فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔یہ پہلا گلیکسی فون ہے جو 18W سے  زیادہ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ گلیکسی ایس 10 فائیو جی  بھی 18W سے زیادہ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے لیکن وہ اب تک دستیاب نہیں ہے۔اے 70 میں وائرلیس چارجنگ بھی نہیں ہے۔
گلیکسی اے 70 میں 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی بلٹ ان سٹوریج ہے۔
اس فون کی کارڈ سلاٹ میں 2 سم اور ایک 512 جی بی تک کا مائیکرو ایس دی کارڈ لگایا جا سکتا ہے۔
اس فون کی 6.7انچ سکرین کافی بڑی لگتی ہے لیکن یہ فون 76.7 ایم ایم چوڑا ہے۔ اس کا تقابل  گلیکسی اے 7 (2018) اور گلیکسی نوٹ 9 سے  کیا جا سکتا ہے۔فون میں ایک ہاتھ سے نیوی گیشن کے لیے ون ہینڈڈ نیوی گیشن فیچر بھی ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 70 کو اینڈروئیڈ 9 پائی اور One UI کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ اس میں نائٹ موڈ،  Knox اور Pass کے فیچرز ہیں۔
اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات 10 اپریل کو سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 مارچ 2019

Share On Whatsapp