Intel is ending development of its Compute Cards

انٹل اپنے کمپیوٹ کارڈز کی ڈویلپمنٹ بند کر رہا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق انٹل اپنے کمپیوٹ کارڈز کی  ڈویلپمنٹ بند کررہا ہے۔انٹل اپنے پاس موجود کمپیوٹ کارڈز کو فروخت کرنے کےبعد 2019 ء  تک ہی اس کی سپورٹ فراہم کرے گا۔
کمپیوٹ کارڈز کو سب سے پہلے 2017ء میں کمپیوٹیکس کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپیوٹ کارڈز ایک ایسا کارڈ یا ڈیوائس ہے، جس میں انٹل نے ساری کمپیوٹنگ پاور جیسے سی پی یو، سٹوریج اور ریم کو ایک جگہ سنگل کارڈ پر  یکجا کر دیا ہے۔
یہ کارڈ بعد میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور صارفین تیزی سے اپنے ڈیسک  ٹاپ، لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائس کو اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔کمپیوٹ کارڈ سے صارفین  تازہ ترین ہارڈ وئیر کو استعمال کر سکتے ہیں۔
انٹل کے ساتھ کام کرنے والی ایک  کمپنی NexDock انٹل کے کمپیوٹ کارڈز کی ڈویلپمنٹ بند کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں۔ اس کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایک سال کی محنت سے ایسا سافٹ وئیر ڈویلپ کیا ہے جو اُن کے NexPad کمپیوٹر کو کمپیوٹ کارڈ استعمال کرنے دے گا لیکن اب کمپنی نے کمپیوٹ کارڈ کی ڈویلپمنٹ ہی بند کر دی ہے۔
کمپنی کا کہناہے کہ اُن کی مشین کی خاصیت ہی اس کا اپ گریڈ ایبل ہونا ہے لیکن اب انٹل نے کمپیوٹ کارڈز کی ڈویلپمنٹ بند کر دی ہے تو آئندہ یہ ممکن ہی نہیں ہوسکےگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 مارچ 2019

Share On Whatsapp