Apple Arcade is a game subscription service coming this year to iPhones, iPads, Macs, and Apple TVs

اس سال ایپل آئی فونز، آئی پیڈ، میکس اور ایپل ٹی ویز کے لیے نئی گیم سبسکرپشن سروس ایپل آرکیڈ پیش کرے گا

مارچ کی خصوصی تقریب میں ایپل نے  آج آرکیڈ کو متعارف کرایا ہے۔ یہ ایک نئی گیم سبسکرپشن سروس ہے۔ یہ آئی او ایس، میک او ایس اور ٹی وی او ایس پر  یکساں کام کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین آئی فون، آئی پیڈ، میک اور ایپل ٹی وی پر اس سروس کو استعمال کر سکیں گے۔
ایپل آرکیڈ اس سال خزاں میں 150 ممالک میں پیش کی جائے گی۔ یہ آئی او ایس، میک او ایس اور ٹی وی او ایس  کے ایپ سٹور میں ایک نئی ٹیب کی صورت میں پیش کی جائے گی۔
اس میں  بہت سی معروف کمپنیوں کی 100 سے زیادہ نئی گیمز پیش کی جائیں گی۔اس کے علاوہ باقاعدگی سے نئی گیمز بھی شامل کی جائیں گی۔ایپل آرکیڈ میں سبسکرپشن فیس وصول کرنے کے بعد نہ تو کوئی اشتہار دکھایا جائے گا اور نہ ہی گیمز کے لیے ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اس سروس میں صارفین کی پرائیوسی کا خیال رکھیں گے۔
ایپل   آرکیڈ پر بہت سی ایسی گیمز بھی ہونگی، جو یہاں کے سوا کسی اور پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں ہوگی۔
ایپل اس کے لیے کئی گیمنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ایپل آرکیڈ کے صارفین یہاں موجود گیمز کے تمام فیچرز  اور اپ ڈیٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہاں پر موجود ہر گیم آف لائن کھیلی جا سکے گیں اور بہت سی گیمز کنٹرولر کو سپورٹ کریں گی۔
ابھی تک ایپل نے آرکیڈ کی سبسکرپشن فیس کے بارے میں نہیں بتایا۔ امید ہے ایپل جلد ہی اس  کے بارے میں بھی صارفین کو آگاہ کرے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 مارچ 2019

Share On Whatsapp