Samsung Galaxy A20 goes official with 6.4-inch Infinity-V display and 4,000 mAh battery

6.4 انچ انفینیٹی ڈسپلے اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ سام سنگ گلیکسی اے 20 لانچ کر دیا گیا

سام سنگ نے پچھلے ماہ گلیکسی اے 10، اے 30 اور اے 50 سمارٹ فونز متعارف کرائے تھے۔ اب کمپنی نے اے سیریز کو مزید بڑھاتے ہوئے گلیکسی اے 20 متعارف کرایا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 20 میں ایگزینوس 7884 ایس او سی ہے جو اس سے پہلے گلیکسی اے 10 میں بھی تھا۔ اس فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے  512 جی بی تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
گلیکسی اے 20 کا ڈسپلے  6.4 انچ HD+ Infinity-V Super AMOLED ہے۔
بیک سے یہ سام سنگ کے 3D Glasstic ڈیزائن پر مشتمل ہے۔ اپنے نام کی طرح یہ میٹریل گلاس اور پلاسٹک کا مرکب ہے۔
فون کی بیک پر13MP f/1.9 اور 5MP f/2.2 ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے فون کے فرنٹ پر f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
فون کی رئیر پر فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔ یہ فون روس میں 13990 روبلز یا 217 ڈالر یا 191 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس کی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
سام سنگ نے روس میں گلیکسی اے 20 کے ساتھ ساتھ اے 30 اور اے 50 بھی لانچ کیا ہے۔ روس میں اے 30 کی قیمت 15990 روبلز یا 249 ڈالر یا 219 یورو ہے جبکہ اے 50 کی قیمت 19990 روبلز یا 311 ڈالر یا 274 یورو سے شروع ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 24 مارچ 2019

Share On Whatsapp