Man drives 3,300 miles to talk to YouTube about deleted video

ویڈیو ڈیلیٹ کیوں کی؟ ایک شخص 3300 میل کا فاصلہ طے کر کے گوگل ہیڈکوارٹر پہنچ گیا

کچھ دن پہلے  ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، جہاں گوگل کا ہیڈ کوارٹر ہے، میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ یہ شخص میئن سے 3300 میل کا فاصلہ طے کر کے  یوٹیوب سے  اپنی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں پوچھنے آیا تھا۔ یہ ویڈیو فوری طور پر امیر ہونے کے بارے میں تھی۔
حقیقت میں اس شخص کی ویڈیو یوٹیوب نے نہیں بلکہ اس کی  بیوی نے اپنے شوہر کی ذہنی حالت کی وجہ سے  ڈیلیٹ کی تھی۔
ماؤنٹین ویو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 33 سالہ کائل لونگ  کا کئی بار پولیس سے ٹکراؤ ہوا۔
وہ ایک جھگڑے میں ملوث پایا گیا اور تھوڑی دیر بعد ہی اس نے گیس سٹیشن کے ریسٹ روم میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔گیس سٹیشن کے ملازمین  مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے تھے، اس لیے  پولیس نے کائل کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر جانے دیا۔
اگلے دن ماؤنٹین ویو پولیس  ڈیپارٹمنٹ کو  کائل کے آبائی علاقے  واٹر ویل، میئن کی پولیس سے اطلاع ملی کہ وہ گوگل سے میٹنگ کرنے ماؤنٹین ویو آ رہا ہے، میٹنگ کی ناکامی کی صورت میں کائل توڑ پھوڑ بھی کر سکتا ہے۔
اس پر ماؤنٹین ویو پولیس ڈیپارٹمنٹ  کائل کا انتظار کرنے لگی۔ پولیس کے افسران کائل کو گوگل پلیکس میں داخل ہونے سے پہلے ہی روکنا چاہتے تھے۔ پولیس افسران گوگل کے ہیڈکوارٹر کے باہر اور تمام بڑی شاہراؤں پر کائل کا  انتظار کر رہے تھے۔دوپہر کو پولیس نے کائل کی کار کو روک لیا۔ اس وقت کار میں بیس بال کے 3 بیٹ تھے۔
کائل کے باپ کیون لانگ اور بیوی سمانتھا نے بتایا کہ  وہ تو بس اپنی ڈیلیٹ کی ہوئی ویڈیو واپس چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کائل ایک دماغی عارضے میں مبتلا ہے۔ کائل کو یقین تھا کہ اس کی ویڈیو  میں بتایا گیا امیر ہونے کا طریقہ   اتنا زبردست ہے کہ  گوگل سے اسے ایک ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔سمانتھا نے بتایا کہ کائل ایک ارب ڈالر لے کر میکسیکو جانا چاہتا تھا۔سمانتھا نے بتایا کہ کائل کی کار میں تین بیٹ تشدد کے لیے نہیں بلکہ   اُن کے تین بچوں کے لیے ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے  دھمکیاں دینے پر کائل کو گرفتار کر کے   سانتا کلارا کاؤنٹی جیل میں  بند کر دیا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 24 مارچ 2019

Share On Whatsapp