Oppo F11 Pro selfie camera motor can be used 100 times a day for 6 years

اوپو ایف 11 پرو کے سیلفی کیمرہ کی موٹر کو 6 سال تک 100 بار روزآنہ استعمال کیا جا سکتا ہے

اوپو اور ویوو اپنے سمارٹ  فونز میں اب پاپ اپ سیلفی کیمرہ  استعمال کر رہے ہیں۔ یہ چونکہ نئی ٹیکنالوجی  ہے اس لیے صارفین اس کی پائیداری کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ایسے فکر مند صارفین کو اوپو نے جواب دیا ہے کہ اُن کے اوپو ایف 11 پرو کے  پاپ اپ سیلفی کیمرہ کو 6 سال تک روزآنہ 100 بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر صارفین فیس انلاک کی بجائے رئیر فنگر پرنٹ ریڈر استعمال کریں  تو اس فون کے سیلفی کیمرہ کی لائف مزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ معلومات اوپو نے ایک ٹوئٹ میں فراہم کی ہیں۔ اوپو کی طرف سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو  دکھایا ہے کہ  اوپو ایف 11 پرو کے سیلفی کیمرہ کے باہر آتے ہی موبائل سے میوزک کی آواز نکلتی ہے۔یہ آواز کیمرہ نہیں نکالتا بلکہ یہ موبائل میں پہلے سے موجود آواز ہے جسے کیمرہ کے پاپ اپ کرتے ہوئے پلے کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں کیمرے کی میوزک کو پرنٹرز، ایچ ڈی ڈیز اور فلوپی ڈسک کی آوازوں سے بہتر دکھایا گیاہے۔
[short][show_embed_tweet 4655][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 24 مارچ 2019

Share On Whatsapp